اسرائیلی حکام نے اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری انجینیر عبداللہ الزییتاوی کو 80 ماہ یعنی 7 سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔
الزیتاوی کو اسرائیلی فوج نے7 سال قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اپنے ایک قریب عزیز سے ملاقات کے لیے آنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الزیتاوی پر اردن کی ایک عدالت میںبھی مقدمہ چلایا گیا اور اسے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اس کی عدم موجودگی میں 15 سال قید کی سز سنائی گئی تھی۔