چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس اور غرب اردن میں حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں: جمال الطویل

جمعہ 21-مئی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رکن پارلیمنٹ اور سینیر رہ نما الشیخ جمال الطویل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اس وقت غرب اردن اور القدس میں حقیقی جنگ لڑ رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ جمال الطویل نے کہا کہ فلسطینی قوم کو غرب اردن اور القدس میں حقیقی جنگ کا سامنا ہے۔ فلسطینی قوم قابض دشمن کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا کررہی ہے۔

الشیخ جمال الطویل نے کہاکہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول تک میدان نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قوم کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ غزہ کی پٹی پر دو ہفتے سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کو یہودی آباد کاروں سے خالی کرنے، اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی اور فلسطین کی مکمل آزادی اور خود مختاری تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی