قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 19 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما، کارکن اور سابق اسیر بھی شامل ہیں۔
الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور حماس رہ نما نایف الرجوب کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران الخلیل سے حماس رہ نما احمد عواد، سابق اسیر مہند طبنجہ، یزن جبر، نابلس سے جعفر مروان، قبلان سے عبدالرحمان قدورہ،زواتا سے سابق اسیر علا حمیدان، الخلیل سے سابق اسیر یوسف قزاز،یطا سے فادی العمور، محمد العمور، محمد حریزات اور نورالدین شلالدہ کو حراست میں لے لیا۔