اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کے بعد بڑی تعداد میں یہودی پناہ گاہوں میں جا گھسے۔
ایک مقامی نیوز ویب سائٹ’عکا نیوز’ کے مطابق تل ابیب سے ہزاروں یہودی آباد کاروں نے اجتماعی نقل مکانی کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں پناہ لے لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف ہے اور وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔
عکا نیوز کے نامہ نگار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بیت حورون یہودی کالونی اور دوسری کالونیوں میں آباد کاروں نے مکانات کرائے پر لینا شروع کیے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کا اجتماعی فرار فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے خوف کا واضح ثبوت ہے۔