چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین مزاحمت نے صہیونی فوج کے دعووں کی قلعی کھول دی: مشعل

بدھ 19-مئی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک سیاسی امور کے انچارج خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض صہیونی فوج کی ناقابل تسخیر ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج بوکھلاہٹ میں غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور وہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں بری ناکام ہوچکی ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت کی فتح القدس اور الاقصیٰ کی فتح اور نصرت ہے۔ دشمن اس وقت غزہ کے میدان میں شکست سے دوچار ہے اور کسی کو اس کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے سیف القدس معرکے میں صہیونی فوج کی ناقابل تسخیر ہونے کی شبیہ توڑ دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی