گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰکیا تھا کہ لبنان کے سرحدی علاقےہ سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کی سرزمین سے راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ یہ راکٹ ویران علاقے میں گرے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ شام کی سرزمین سے اسرائیلی علاقوں پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شام سے داغے گئے راکٹوں میں سے ایک شام ہی میں گر گیا جب کہ دو اسرائیل کی حدود کےاندر ویران علاقے میں گرے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شام سے اسرائیل پرتین راکٹ داغے گئے تھےذرائع ابلاغ سےملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے بالائی علاقے الجلیل پر تین راکٹ داغے گئے جو الجلیل کی شلومی کالونی میں جا گرے۔ یہ راکٹ گراڈ نوعیت کے ہیں تاہم ان کےنتیجےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لبنان اور شام سے اسرائیل پر راکٹ حملے
بدھ 19-مئی-2021
مختصر لنک: