چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہدا کی تعداد 218 ہوگئی

بدھ 19-مئی-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کا آج ساتواںروز ہے اور اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں218  فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری میں شہدا کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔ شہدا میں 63 بچے اور 37 خواتین  شامل ہیں‌ جب کہ بمباری میں 1500 سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سے 50 کی حالت خطرے میں ہے۔ 370 زخمیوں کے جسم کے بالائی حصوں‌پر زخم آئے ہیں جب کہ 130 کے سر میں زخم لگےہیں۔ زخمیوں مین 450 بچے اور 295 خواتین ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزید کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ ؂ کے روز اسرائیلی بمباری میں الشروق بلڈنگ کو زمین بوس کرنے کے لیے چار تباہ کن میزائل داغے گئے۔ قبل ازیں اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے خالی کرانے کو کہا گیا تھا۔
فلسطینی صحافتی ذرائع کے مطابق الشرق پلازے میں تین افراد مارے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل اور تل ابیب میں ایک بار پھرخطرے کے سائرن بجائے ہیں۔ چینل کےنامہ نگار کے مطابق اشکول  میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں مزید تین  صہیونی ہلاک اور14 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی