فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں میں 12 صہیونی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ سے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اسدود، عسقلان اور دوسرے علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے۔ اسدود میں راکٹ حملوں میں 8 صہیونی شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی سے اسدود شہر پر راکٹ حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ رکٹ حملے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا جواب ہیں۔