چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایمنسٹی کا غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

منگل 18-مئی-2021

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ایمنسٹی’ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے اور ابلاغی اداروں کے دفاتر پرمشتمل الجلا ٹاور کومسمار کرنے کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

لندن میں قائم ایمنسٹی کےصدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتی شہری آبادی پر بلا امتیاز بمباری باعث تشویش ہے جس کے نتئجے میں اب تک دو سو سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے براہ راست غزہ کی پٹی میں ایک 11 منزلہ عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں‌ ٹاور زمین بوس ہوگیا۔ بمباری کے نتیجے میں اس عمارت میں موجود رہائشی فلیٹ اور میڈیا کےدفاتر تباہ ہوگئے۔

ایمنسٹی نے غزہ الجلا ٹاور اور الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بمباری کو’جنگی جرم’ قرار دیتے ہوئے ان واقعات کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی کا کہنا ہےکہ ٹاور کو میزائلوں سے تباہ کرنا اجتماعی سزا دینے ہھتکںڈوں میں سے ایک ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی