چهارشنبه 30/آوریل/2025

بزدل صہیونی دشمن ابلاغی اداروں کو نشانہ بنا کر جرائم چھپانا چاہتا ہے

پیر 17-مئی-2021

ایران کے 150 صحافیوں نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری میں ابلاغی اداروں کے مراکز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایران میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ابلاغی اداروں کے ٹاورز کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی دشمن فلسطینیوں کے خلاف اپنے جنگی جرائم کو دنیا سے چھپانا چاہتا ہے۔ غزہ میں ابلاغی اداروں کے دفاتر پربمباری اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن ملک ذرائع ابلاغ سے خائف ہے اور اس نے پرلے درجے کی بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے مراکز کو نشانہ بنا شروع کیا ہے۔

صحافیوں‌نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری روکنے اور انسداد جرائم کے لیے موثر اقدامات کرے۔

 

مختصر لنک:

کاپی