‘اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کمانڈر کےحکم پر صہیونی ریاست پر ‘العیاش’راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ یہ راکٹ 250 کلو میٹردور مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو خالد محمد الضیف کے حکم پر جنوبی فلسطین میں اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے پر العیاش راکٹ داغے گئے۔ یہ ہوائی اڈہ 220 کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
خیال رہے کہ ‘العیاش’ راکٹ 250 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے کے ساتھ زیادہ تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کا ہنا تھا کہ العیاش راکٹوں کا استعمال القسام بریگیڈ کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کاجواب ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ العیاش راکٹ کے استعمال کے بعد اسرائیل نے بن گوریون ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کردیں۔ یہ راکٹ القسام بریگیڈ کے کمانڈر یحییٰ عیاش کی یاد میں تیار کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو عماد باسم عیسیٰ، انجینیر جمعہ الطحلہ ابورحمہ، ڈاکٹر جمال الزبدہ، ولی شمالی، حازم الخطیب، سامی رضوان اور ان کے کئی دوسرے ساتھی شیید ہوچکے ہیں۔
العیاش راکٹ سے اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ہوائی اڈہ220 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اس راکٹ نے صہیونیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
شہید انجینیر یحییٰ العیاش کی بیوہ ام البرا عیاش نے اپنے شوہر کےنام سے راکٹ کی تیاری پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے باعث فخر قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ خبر پوری فلسطینی قوم کے لیے خوش آئند ہے کہ حماس نے اسرائیل کے رامون جیسے دور افتادہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد اب یہ راکٹ پورے مقبوضہ فلسطین میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
عیاش نے القسام بریگیڈ کی جانب سے یحییٰ عیاش کے نام سے راکٹ کی تیار پر تنظیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ادھر فلسطینی خاتو صحافی اور حماس کی پارلیمانی امیدوار لمیٰ خاطر نے کہا کہ شہید کمانڈر العیاش نے اپنی زندگی میں صہیونیوں کی نیندیں حرام کردی تھیں۔ آج ان کی شہادت کئی سال بعد ان کے نام سے تیار ہونے والے راکٹ نے بھی صہیونیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔