اسرائیلی ریاست کی پابندیوں اور فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل عیدالفطر کو ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰمیں عید کی نماز ادا کی۔
اوقاف کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری نماز فجر کے ساتھ ہی قبلہ اول میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ عید کی نماز تک مسجد اقصیٰ کےصحن اور اندرونی مقامات نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئے تھے۔
اس موقعے پر ہزاروں نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ ، القدس اور غزہ کی نصرت کے حق میں نعرے لگائے۔
نمازیوں نے مسجد میں داخلے کے وقت اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے قائدین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ فلسطینی راکٹوں کے بھرپور حملوں پر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔