اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جماعت کے تین رہ نما شہید ہوگئے ہیں۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہ نمائوں کی شہادت کا بدلہ لے کررہے گی۔
ادھر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں جماعت کےکمانڈر سامح فہیم المملوک، کمال تیسیر قریقع اور محمد یحییٰ ابو العطا شہید ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اپنے شہید مجاھدین کے خون کا بدلہ لے گی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر سوموار کی شام سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 26 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 9 بچے شامل ہیں جب کہ بچوں سمیت 122 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
مُنگل کے روز اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 15فلسطینی جنگجو مارے گئے ہیں۔