یہودی آباد کاروں نےمسجد اقصیٰ کے باہر نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کل سوموار کو فلسطینی شہری ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے قبلہ اول آ رہے تھے کہ ایک یہودی آباد کار نے گاڑی ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔ یہودی آباد کار فلسطینی نمازیوں کو زخمی کرنے کے بعد جائے وقوعہ سےفرارہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھتی رہی اور اس نے یہودی آباد کار کو فلسطینیوں پر گاڑی چڑھانے سے نہیں روکا۔