قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰکیا ہے کہ فلسطینیوں پر گولی اس وقت چلائی گئی جب وہ ایک فدائی حملے کی تیاری کررہے تھے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’0404′ کے مطابق تین فلسطینی بندوق برداروںنے سالم چوکی پر حملے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور تیسرے کو زخمی کردیا۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جنین کے قریب سالم چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ کے مطابق تین فلسطینیوں نے کارلو بندوق سے فوجی چوکی پرحملہ کرنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
اخبار کے مطابق غرب اردن میں اس نوعیت کا یہ کئی سال کےبعد پہلا کیس ہے جو غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے مزاحمتی حملوں کے مشابہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہلال احمر کے فلسطینی طبی عملے کو شہید اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔