چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی روزہ داروں پر پل پڑی،22 زخمی

جمعہ 7-مئی-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے شکار علاقے الشیخ جراح فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں‌کم سے کم 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الکرد خاندان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے گھر پرآنسوگیس کی شیلنگ اور بم پھینکے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 8 کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب کہ 6 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے علاقے میں آباد فلسطینیوں کو وہاں سے طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے خلاف فلسطینی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی