جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون

جمعرات 6-مئی-2021

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔

رام اللہ میں عقربا اور ترمسعیا کے مقامات پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران دو خواتین کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور نابلس کے درمیان فلسطینی دیہاتوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم شروع کی۔ جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی تلاشی کی گئی اور گذشتہ دنوں زعترہ چیک پوسٹ پر حملہ آور کوتلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان احمد کی گرفتاری کے بعد اس کی ماں سنا الشلبی کو حراست میں لیا تاہم پوچھ تاچھ کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے نابلس میں عقربا کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض‌فوج نے الخلیل میں تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے انتخابی امیدوارفادی جہاد عمر کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران کے گھر میں‌توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔
اھر الخلیل میں‌دورا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے الشیخ سمیر بحیص کوحراست میں لیا گیا۔ السموع سے ساری ابو سیف، اذنا سے عمر النطاح، حدب الفوار سے حسین اطبیش کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے تمام سابق اسیر اور حماس کے کارکن ہیں۔
درایں اثنا بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران حزمان کے مقام سے 22 سالہ محمد وحید حمد الخطیب، 17 سالہ عبداللہ مراد فردید الخطیب، 18 سالہ عز اسامہ صلاح الدین، اس کے بھائی 18 سالہ صلاح اسامہ صلاح الدین اور 18 سالہ سابق اسیر مہدی حسین عیادہ صلاح الدین کو حراست میں لے لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی