چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا کے 21 مریض چل بسے،815 نئے کیسز

جمعرات 6-مئی-2021

فلسطین وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 21 مریض دم توڑ گئے جب کہ 815 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1979 مریض صحت یاب ہو گئے۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 15 مریض دم توڑ گئے جب کہ 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ غزہ میں چھ مریض وفات پاگئے اور612 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 93 اعشاریہ 8 فی صد ہے۔ فعال کیسز 5 اعشاریہ 1 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فیصد ہیں۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  غرب اردن کے 136 کرونا مریض تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے 40 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ غرب اردن میں کرونا کےعلاج کے لیے 332 طبی مراکز قائم ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی