جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو قید اور جرمانے کی سزا

بدھ 5-مئی-2021

اسرائیل کی ‘عوفر’ نامی ایک فوجی عدالت نے 31 سالہ فلسطینی اور سابق اسیر قسام احمد الخطیب کو 14 ماہ قید اور 5 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخطیب کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے ابو شخیدم سے ہے۔
اسیران میڈیا سینٹرکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قسام خطیب کو اسرائیلی فوج نے 14 دسمبر 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کی گرفتاری رہائی کے چھ ماہ کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد اسے بدنام زمانہ حراستی مرکز’المسکوبیہ’ منتقل کیا گیا جہاں اس پر بدترین تشدد کیا گیا۔
اس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور فوجی عدالت نے گذشتہ روز اسے 14 ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
خیال رہےکہ 31 سالہ قسام الخطیب ساڑھے چار سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکا ہے۔ اس کے ایک بھائی مسعف فاروق الخطیب 2019ء سے صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی