شنبه 10/می/2025

لبنان اوراسرائیل کےدرمیان سمندری حدود کےتعین کےلیے مذاکرات دوبارہ شروع

بدھ 5-مئی-2021

لبنان اور اسرائیلی ریاست کے درمیان سمندری حدود کےتعین کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا کی ثالثی کے تحت مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے بارے میں مذاکرات گذشتہ برس شروع ہوئے تھے مگر دونوں فریقین کی طرف سے حدود کے تعین کے معاملے میں ایک دوسرےپر لچک کا مظاہرہ نہ کرنے کا الزام عاید گیا تھا جس کے بعد بات چیت معطل کردی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کل منگل کو جنوبی لبنان کے علاقے راس الناقورہ میں شروع ہوئے۔ اس موقعےپر امریکا اور اقوام متحدہ کے مندوبین بھی موجود تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے ماہرین سمندری حدود کے تعین کے بارے میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبنان اپنی سمندری حدود اور آبی وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
قبل ازیں امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ جون ڈیروشر نے کہا تھا کہ لبنان اور اسرائیل منگل کے روز دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔ ڈیروشر اس سے قبل بھی لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری وسائل اور آبی حدود کے تعین کے حوالے سے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرچکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی