اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں۔
عرب 48 ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے سامنے آنےوالے کیسز میں تین باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ دو کو برازیلی طرز کا کرونا ہے۔ ان میں ایک بچہ اور ایک بڑی عمر کا شخص ہے۔ ایک مریض چلی میں آنے والی کرونا لہر سے متاثر ہے۔
اس کے علاوہ بھارت میں کرونا وبا کی طرز کے 19 مریض سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل میںبھارت سے آنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔