چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں:ایران

منگل 4-مئی-2021

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے اور تمام سطح پر مذاکرات کے لیے تیاری کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہےکہ تہران سعودی عرب کے ساتھ کسی بھی سطح پر اور تمام امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاض کے سیاسی بیان بازی کو تبدیل کرنے سے صورتحال کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے اس کے طرز عمل میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل خطیب زادہ نے  کہا کہ ایران اپنی سیاسی زبان کو تبدیل کرنے کے لیے سعودی عرب  کا خیرمقدم کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ تعمیری آراء اور بات چیت پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے  امن ، استحکام اور علاقائی ترقی کے حصول کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کے ایک نئے باب میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ایرانی بیانات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ان بیانات کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران ایک ہمسایہ ملک ہے ، اور یہ کہ سلطنت اس کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ خواہش ہے کہ حوثی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی