جمعہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی خفیہ ادارے ‘موساد’ سے سربراہ ‘یوسی کوہن’ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات صدر کے ملاقاتوں کے لیے طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر ہوئی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جوبائیڈن نے یوسی کوھن کوملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہاوس میں موجود تھے۔
العربیہ کےنامہ نگار کے مطابق صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کےملاقات کے لیے بلالیا۔
دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔
ایک اسرائیلی ذرائع نے "والا” عبرانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ یہ ملاقات پہلے سے طے نہیں تھی۔ کوہن کے واشنگٹن کے دورے کے دوران تھوڑے ہی عرصے میں یہ ملاقات ہوئی۔
ویب سائٹ نے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملاقات سے پہلے اور بعد میں کوہن سے بات کی تھی۔
کوہن نے گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی تھی اور ان سے ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔