جمعه 15/نوامبر/2024

نمازجمعہ کے بعد مزاحمت کی حمایت میں مسجد اقصیٰ کے باہر مظاہرہ

ہفتہ 1-مئی-2021

کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں‌ کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں ریلی نکالی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ انہوں نے مجاھدین اور مزاحمتی قوتوں‌ پر زور دیا کہ وہ دشمن پر کاری ضرب لگائیں۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ مسجد اقصیٰ کی حمایت میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔

قابل ازیں جمعرات کی شام کو نماز تراویح کے بعد بھی فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

ادھر کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے پابندیوں کے باوجود 60 ہزار فلسطینیوں نے ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو نماز کی ادائی سے محروم رکھنے کے لیے پورے بیت المقدس شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا تھا۔ تاہم فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی