فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار مقیم شہریوں کے امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ابن الخطیب نامی اسپتال میں ہونے والے آتش زدگی سانحے میں تین فلسطینی خواتین بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے الخطیب اسپتال میں آتش زدگی کے نتیجے میں فوت ہونے والی تین خواتین میں ھاجر محمد یوسف الشعبانم اس کی بیٹی ریام عبدالرحمان یوسف اور ہمشیرہ باسمہ محمد یوسف الشعبان شامل ہیں۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسپتال میں آتش زدگی کے دوران تین خواتین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔