جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر یورپی یونین کا مایوسی کا اظہار

ہفتہ 1-مئی-2021

یوروپی یونین نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک "مایوس کن” اقدام قرار دیا ہے۔

یورپی یونین میں امور برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فلسطینی انتخابات کے لیےتاریخ کا تعین کرنا ہوگا۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ القدس سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے انتخابات میں انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ  بشمول بائیس مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات سمیت ، انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے مستقل طور پر تمام فلسطینیوں کے لیے قابل اعتماد ، جامع اور شفاف انتخابات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی مضبوط ، جامع ، جوابدہ اور فعال فلسطینی جمہوری ادارے "فلسطینی عوام اور جمہوری قانونی حیثیت مطابقدو ریاستی حل کے لیے  ضروری ہیں۔

جوزپ بوریل نے  تمام فلسطینی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ حالیہ مہینوں میں دھڑوں کے مابین کامیاب مذاکرات کے سلسلے میں کوششیں دوبارہ شروع کریں۔ انہوں نے فلسطین میں انتخابات کے لیے نئی تاریخ کے تعین کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہ کہہ کر فلسطین میں انتخابات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے تھے کہ اسرائیل نے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہیں دی، اس لیےانتخابات ملتوی کیے جاتے ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی