سه شنبه 18/مارس/2025

جماعت اسلامی کا تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان

ہفتہ 1-مئی-2021

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سراج الحق نے علما کرام اور مساجد کے آئمہ وخطبا کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں رواں اور آئندہ ہفتے کو قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی قوم کو اس کی امنگوں کے مطابق آزاد وطن فراہم کرنے کی حمایت کے ساتھ مسلمان نوجوانوں کو قضیہ فلسطین کی حمایت میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر زور دیا گیا ہے۔

مکتوب میں علما کرام سے کہا گیا ہے کہ وہ عالم اسلام کے نوجوانوں میں بیداری پیدا کریں اور فلسطین کےحوالے سے ان کے جذبات کو مہمیز دیں۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندے قبلہ اول کے دفاع کی فرنٹ لائن پر  مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام کا دفاع کر رہے ہیں۔ مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کی جنگ لڑنے والوں کو ہماری دعائوں اور دامے درمے سخنے مدد کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی نے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کےمقدس مقام میں یہودی آباد کاروں کو مذہبی اشتعال انگیزی کی مکمل سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی