چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات نےاسرائیل کی’تمار’ فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے حصص خریدلیے

منگل 27-اپریل-2021

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی ‘تمار’ فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکے حصص خرید لیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا حصہ ہیں۔

رایئٹرز کے مطابق اسرائیلی "ڈیلک ڈرلنگ” کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی بحیرہ روم میں تمار قدرتی گیس کے فیلڈ میں اپنے حصص ابوظبی میں مبلا پیٹرولیم کمپنی کو  1.1 بلین میں فروخت کرنے کے لئے ، ایک غیر پابند مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ فریقین مئی کے آخر تک معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "تمار گیس فیلڈ” اسرائیل "میں توانائی کے بنیادی وسائل میں سے ایک ہے۔ ڈیلک اس شعبے میں 22 فیصد حصص کا مالک ہے  جس کا انتظام” شیورون "کمپنی کے زیر انتظام ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی