اسرائیل کے خلاف عوامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ الشیخ حافظ سلامہ آج منگل کے روز مصر کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 96 سال تھی اور وہ اکتوبر1973ء اور بعض دوسری جنگوں میں اسرائیل کے خلاف بھرپور طریقے سے برسرپیکار رہے۔
ان کی نماز جنازہ آج سویز کےشہر السلام میں مسجد الکبیر کے صحن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ایک مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ آج سویز کےشہر السلام میں مسجد الکبیر کے صحن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ایک مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
الشیخ سلامہ چند ماہ قبل دل میں تکلیف اور نظام تنفس میں تکلیف کے باعث مصرکے ایک اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔
الشیخ سلامہ چھ دسمبر 1925ء کو پیدا ہوئے اور اپنی وفات سے چند ہفتے قبل تک فطری انداز میں زندگی گذاری۔ الشیخ حافظ سلامہ السویز گورنری میں جنگ اکتوبر میں عوامی مزاحمتی سربراہ کے طور پر لڑ چکے ہیں۔ وہ فدائین کو جمع کرتے اور انہیں اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے ذمہ داریاں سونپتے تھے۔