چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی بیت المقدس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں: خالد مشعل

پیر 26-اپریل-2021

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت  "حماس”  سیاسی امور کے سربراہ  خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بڑی جنگ کا سامنا ہے جس میں القدس کی بقا کی جنگ بھی شامل ہے۔ القدس پر اس وقت غاصب اور دشمن ریاست کا ناجائز تسلط قائم ہے اور فلسطینی قوم القدس اورمسجد اقصیٰ کی آزادی اور ان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

مشعل نے ” اقصیٰ "سیٹلائٹ چینل پر ایک انٹرویو کے دوران  اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس مقدس شہر  کے  وجود  اور اس کی  جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ قابض  اسرائیل سے فلسطینی شہریوں کے جذبات کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، اسرائیل اس سے قبل  2017 میں ایسی غلطی کی  جب اس نے الیکٹرانک گیٹ نصب کیے تھے۔

مشعل نے مزید کہا کہ القدس میں صہیونیوں اور یہودی آباد کاروں کے مکروہ عزائم کو  ناکام بنانے کے لیے یروشلم کے مردوں نے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا۔

انہوں نے القدس کو کشمکش کا مرکزاور قومی شراکت کا میدان بنانا ضروری ہے۔ ہم نے 2017 میں الیکٹرانک گیٹس کو ناکام بنایا  اور آج ہم باب العامود پر قبضے کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔

خالد مشعل نے زور دے کر کہا کہ القدس کی جنگ صرف اپنے عوام کی جنگ نہیں بلکہ فلسطینی عوام اور اس کے تمام دھڑوں کی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ بیت المقدس کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل ، کوئی ریاست  اور نہ ہی خود ارادیت ہے۔

مشعل نے القدس کےعوام کی بہادری، جانثاری اور استقامت کو سلام پیش کیا جنہوں نے یروشلم کے دفاع میں  قابض دشمن کی فوج اور آباد کاروں کی مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کے عوام  کی جان و مال سے مدد کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی