ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی تشویش ناک ہے، رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، نماز کے لئے جانے والوں کو حراساں اور معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
For just & lasting peace it is imperative to have a two-state solution in accordance with the relevant @UN and @OIC_OCI resolutions with the pre-1967 borders and Al-Quds Al-Sharif as the capital of a viable independent and contiguous Palestinian State. 2/2
Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 26 2021
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے پرتشدد اقدامات کی پاکستان مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے۔
زاہد حفیظ چودھری نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دیرپا اور منصفانہ حل کیلیئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدات اور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہی قابل عمل حل ہے۔