جمعه 09/می/2025

بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں،20 شہری زخمی

اتوار 25-اپریل-2021

پرانے بیت المقدس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بم استعمال کیے اور دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے بعض فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ چار زخیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسی سیاق میں گذشتہ شام بیت المقدس کے شمالی پناہ گزین کیمپ قلندیا میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے اولی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قلندیا کیمپ میں بڑی تعداد میں فلسطینوں‌نے چیک پوسٹ کی طرف مارچ کیا۔ ریلی میں قلندیا اوربیت المقدس کے دوسرے علاقوں کے رہائشی شامل تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی