شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں دفاع قبلہ اول مارچ میں ہزاروں روزہ داروں کی شرکت

اتوار 25-اپریل-2021

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کےباہر ہزاروں فلسطینیوں نے ایک اجتماعی ریلی میں شرکت کی۔ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی ان کے خلاف اسرائیلی حملوں کو مسترد کرنا تھا۔

مسجد اقصیٰ میں شام کی نماز اور تراویح کی نماز ختم ہونے کے بعد ہزاروں افراد بے ساختہ جمع ہوگئے۔ انہوں نے شہر میں اسرائیلی قبضے اور بنیادی حقوق کی ورزیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

شرکا نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پر’ بیت المقدس پر فدا ہوں’ جیسے نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور مسلح اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم 105 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بعض شہریوں‌کو معمولی اور بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے عام طور پر بیت شہر اور خاص طور پر مسجد الاقصی میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ اسرائیل  رمضان المبارک کے اجتماعات اور سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ فلسطین شہری اسرائیلی فوج کے خلاف نارواپابندیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی