جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کی بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

اتوار 25-اپریل-2021

اسلامی جمہوریہ ایران نے بیت المقدس میں‌ یہودی آباد کاروں کی منظم غنڈہ گردی اور فلسطینی شہریوں‌پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں‌نے صہیونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ القدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف وحشیانہ تصرفات اور مظالم بند کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران القدس کے فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں‌کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں کے عزم و استقلال کی تحسین کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران فلسطین کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض فلسطین صرف فلسطینی قوم کی ملکیت ہے۔ صہیونی ریاست ایک غاصب اور قابض‌ ملک ہے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حالیہ ایام میں 120 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ 48 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی