یکشنبه 17/نوامبر/2024

دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

جمعہ 23-اپریل-2021

اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شام کے اندر سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل اسرائیل کے جنوب میں النقب کے علاقے میں گرا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعی نے ٹویٹر پر مزید بتایا کہ "اس حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے اس دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا جس نے شام کے اندر سے یہ میزائل داغا تھا۔ علاوہ ازیں شامی اراضی کے اندر موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی دیگر بیٹریوں پر بھی حملے کیے گئے. شام سے داغا جانے والا میزائل اپنے ہدف سے تجاوز کر کے آ گرا۔ کارروائی میں اسرائیل کے کسی متعین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

شامی میزائل حملے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا”۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک علاحدہ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ "شامی میزائل سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح یہ ڈیمونہ کے جوہری ری ایکٹر کو نہیں لگا یہاں تک کہ اس کے قریب بھی نہیں پہنچا .. شامی میزائل SA-5 نوعیت کا تھا اور یہ ڈیمونہ کے ری ایکٹر سے تقریبا 30 کلو میٹر دور گرا”۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کو علی الصبح اسرائیل کے جنوب میں واقع علاقے ابو قرینات میں ڈیمونہ جوہری ری ایکٹروں کے قریب خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

دوسری جانب شامی حکومتی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے اس حملے کو پسپا کر دیا جس میں دمشق کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ میڈیا کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 1:38 پر ہوا۔ حملے میں داغے جانے والے زیادہ تر میزائلوں کو گرا دیا گیا۔ اس دوران میں شامی فوج کے 4 فوجی زخمی ہو گئے اور کچھ مادی نقصان بھی ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی