پنج شنبه 01/می/2025

کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ فلسطین پہنچ گئی

جمعرات 22-اپریل-2021

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطین کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی دوسری کھیپ  پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے کرونا ویکسین کی مزید 45 لاکھ خوراکوں کی خریداری کی منظوری دی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کو ‘کوویکس’ پروگرام کے تحت ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

نئی کھیپ میں کرونا ویکسین کی 72 ہزار خوراکیں شامل ہیں۔ انہیں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں شہریوں کو دی جائے گی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو کرونا ویکسین کی 28 ہزار 800 خوراکیں فراہم کی جائیں گی جب کہ غرب اردن کے لیے 43 ہزار 200 خوراکیں مختص ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی