اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے مصر میں گذشتہ روز پیش آنےوالے ٹرین کےحادثے پرمصری قوم سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کی دعا کی ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ مصر میں گذشتہ روز پیش آنےولا ٹرین حادثہ نہ صرف مصری قوم بلکہ فلسطینیوں اور حماس کے لیے بھی افسوس کا باعث ہے۔ حماس اس واقعے پر مصری قوم اور حادثے کے متاثرین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کےنتیجے میں کم سے کم 11 افراد جاں بحق اور 98 زخمی ہوگئے تھے۔
یہ واقعہ شمالی گورنری القلیوبیہ کے طوخ شہر میں المنصورہ کےمقام پرپیش آیا۔ مصری حکام کے مطابق ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کےنتیجے میں ان میں سوار گیارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔