فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے یومیہ بریفنگ میںبتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں 14 مریض دم توڑ گئے جب کہ 531 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ غزہ میں کرونا کے16 مریض وفات پا گئے اور 998 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوںنے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ، فعال کیسز 9 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات 1 اعشاریہ 1 فی صد ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 167 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جب کہ 46 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔