قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نئے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض حکام نے الشیخ عمر الکسوانی کو بیت المقدس میں قائم ایک حراستی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہیں کہا گیاہے کہ وہ حراستی مرکز کے کمرہ نمبر چار میں پیش ہوں۔
الشیخ عمر الکسوانی کی اسرائیلی حراستی مرکز میں طلبی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی حراستی مراکز میں طلب کیا جا چکا ہے۔
ادھر ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰمیں مداخلت اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ کردیا ہے۔ قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر بیت المقدس میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے چھاپے مارتی ہے۔