جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کا یورینیم افزودگی کی شرح بڑھانے کا اعلان

جمعرات 15-اپریل-2021

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق ایران  نے اسے آگاہ کیا ہے کہ وہ نطنز کی جوہری تنصیب میں 60 فی صد تناسب سے یورینیم افزودہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقجی نے کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی نے اس اقدام کو اسرائیل کی جوہری دہشت گردی کا جواب قرار دیا تھا۔

روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ "یہ دشمنوں کی خباثت کا جواب ہے۔ تم لوگوں نے جو کیا ہے اسے جوہری دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے اور ہم جو کر رہے ہیں اسے منصوبہ کہا جاتا ہے”۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ نطنز کی تنصیب کا حادثہ ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھنے پر اکسائے گا۔ ایرانی معاون وزیر خارجہ عباس عراقجی نے "آئی اے ای اے” کے ڈائریکٹر کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ تہران نظنز کے ری ایکٹروں میں ایک ہزار نئے سینٹری فیوجز نصب کرے گا۔ علاوہ ازیں بدھ کے روز سے یورینیم کی افزودگی کا تناسب ساٹھ فی صد تک بڑھا دیا جائے گا۔ یہ ایران کے سابقہ تناسب سے تین گُنا زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی