جمعه 02/می/2025

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، متعدد فلسطینی گرفتار

پیر 12-اپریل-2021

فلسطین کےدریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

قابض‌فوج کےگھروں پر چھاپوں اور بےگناہ شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض فوج نے حماس کے انتخابات کے لیے امیدوار حسن وردیان اور ان کے اقارب کےگھروں‌پر چھاپے مارے۔ قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی اورحسن وردیان کے بیٹے محمود الوردیان کو گرفتار کرلیا۔
حسن وردیان کے ایک دوسرے بیٹے ضیا الوردیان نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے نے ان کے والدکے گھر پر ظالمانہ چھاپہ مار کارروائی میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔

قابض فوج نے مشری بیت لحم میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں 22 سالہی فادی عادل عطا اللہ ،23 سالہ ابراہیم وجیہ صباح اور 24 سالہ بسام الزیر کو گرفتار کرلیا۔

ادھر مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ قابض فوج نے  20 سالہ حسن یاسر درویش، احمد عصام درویش اور اس کے بھائی ماجد کو گرفتار کرلیا۔
رام اللہ میں الجلزون کیمپ سے یوسف علیان نامی ایک نوجوان کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جب کہ نوجوان مجاھد الشنی کو بھی رام اللہ شہر سے گرفتار کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی