جمعه 15/نوامبر/2024

مفتی اعظم فلسطین کی سوموار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی ہدایت

اتوار 11-اپریل-2021

مفتی اعظم فلسطین اور فلسطین کی سپریم افتا کونسل کے سربرہ الشیخ محمد حسین نے تمام فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کل سوموار 29 شعبان المعظم 1442ھ بہ مطابق 12 اپریل 2021ء کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

انہوں نے شہریوں ‌پر زور دیا کہ وہ رمضان کا چاند دیکھیں۔ چاند نظرآنے کی صورت میں بیت المقدس میں فلسطینی افتا کونسل کے مراکز یا علاقائی مراکز میں دیئے گئے فون نمبروں ‌پر مطلع کریں۔

مفتی اعظم نے خبردار کیا کہ رمضان کا چاند نظر آ جانا ہی کافی ہے جس کے بعد روزے کی عبادت کا آغاز ہوجاتا ہے۔ انہوں  نے چاند نظرآنے کے حوالے سے فلسطینی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل سے بھی جڑے رہنے کی ہدایت کی۔

مختصر لنک:

کاپی