قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقامپر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، ان کی شناخت عمرو جبران قادوسم اسامہ محمد قعدان اور احمد شفیق قادوس کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قابض فوج نے تلاشی کے دوران ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران 63 سالہ حماس رہ نما الشیخ رزق الرجوب کو حراست میں لے لیا۔
قبل ازیں قابض فوج نے 19 سالہ محمد غسان منصور اور 19 سالہ احمد ایاد السعدی کو صباح الخیر کے مقام سے حراست میں لیا۔
بیت لحم میں تلاشی کے دوران 42 سالہ رائد ابراہیم عبیات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔