فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 28 مریض چل بسے جب کہ 2884 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 1898 مریض صحت یاب ہوگئے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کے نتیجے میں غرب اردن میں 20 شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ 952 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر غزہ میں کل جمعرات کو 1554 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ 8 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 88 اعشاریہ ایک فیصد، فعال کیسز 10 اعشاریہ 9 فیصد ار اموات ایک اعشاریہ صفر فی صد ہیں۔