قابض صہیہونی حکام نے بیت المقدس کے سابق اسیر ماجد الجعبہ کا بنک اکائونٹ سیل کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود رقم بھی قبضے میں لے لی۔
بیت المقدس کے ایک مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سابق اسیر الجعبہ کا بنک اکائونٹ سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اکائونٹ سے رقم بھی نکال لی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذژتہ سال بھی اسیر جعبہ کے گھر میں گھس کر بچوں کے ضرورت کے لیے گھر میں رکھی 8400 شیکل کی رقم قبضے میں لے لی تھی۔
قابض حکام نے 7 مارچ کو پرانے بیت المقدس میں باب الحطہ کے مقام پر واقع ماجد الجعبہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
ماجد الجعبہ سات سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں اور انہیں دوران حراست بدترین اذیتوں کا بھی نشانہ بنایا گیا۔