فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 25 مریض دم توڑ گئےجب کہ 2806 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1589 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔
وزیر صحت نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ فلسطین میں کرونا کی وبا میں تیزی سامنے آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 25 مریض دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں 23 کا تعلق غرب اردن کے اور دو کا غزہ کی پٹی سے ہے۔
غرب اردن میں 1178 اورغزہ میں 1628 افراد کرونا کا شکار ہوئے۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے ہونے والی اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد، فعال کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ 6 فی صد اور صحت یاب ہونے کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ہے۔