پنج شنبه 01/می/2025

تائیوان میں ٹرین کے حادثے میں 36 افراد ہلاک

ہفتہ 3-اپریل-2021

تائیوان میں وزارت برائے نقل و حمل نے کہا ہے مشرقی سرنگ میں جمعہ کے روز ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ فائربریگیڈ  نے بتایا کہ  ٹائیٹنگ جانے والی ٹرین ہوولین کے بالکل شمال میں ایک سرنگ سے پٹڑی  سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی کچھ بوگیاں دیوار سے ٹکرا گئیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین میں تقریبا 350 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

فائربریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے حادثے میں 72 افراد ریل گاڑی کی بوگیوں میں  پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 61 افراد کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی