یمن کے حوثی باغیوں نے کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر چار ڈرون طیاروں سے حساس تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بدھ کے روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹیموتھی لینڈر کنگ یمن سے واپس امریکا روانہ ہوئے ہیں۔
حوثیوں کے ترجمان یحیی سریع نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اہم تنصیبات پرحملہ کیا ہے۔ چار ڈرون حملوں میں سعودی عرب کی اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نینڈ برائس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب کی سعودی اور یمنی حکام کے ساتھ ملاقاتیں نتیجہ خیز رہی ہیں۔