شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں کرونا سے 20 اموات، 2353 نئے کیسز

جمعہ 2-اپریل-2021

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 20 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2353 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 1956 مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غرب اردن میں 13 مریض وفات پا گئے اور 1272 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں 1081 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 7 اموات رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 6 فی صد، فعال کیسز 9 اعشاریہ 3 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔

فلسطینی اسپتالوں میں کرونا کے 209 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 68 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی