فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل بدھ کے روز فلسطینی علاقوں کرونا کے مزید 13 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2288 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1839 مریض صحت یاب ہوئے۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 13 مریض دم توڑ گئے۔ غرب اردن میں 12 مریضوں نے وفات پائی جب کہ 1227 کیسز کی تصدیق کی گئی۔ دوسری جانب غزہ میں کرونا کا ایک مریض چل بسا اور 1016 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 7 فی صد ہے جب کہ فعال کیسز 9 اعشاریہ 2 فی صد اور اموات 1 اعشاریہ 1 فی صد ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس وقت فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 209 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 68 مریض وینٹی لیٹر ہر ہیں۔